سرینگر//فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈارڈس اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے قائم کی گئی ماہرین کی ایک کمیٹی ،جو در آمد کی جانے والی اشیائے خوردنی کا جائز ہ لینے کے لئے قائم کی گئی ہے، نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا اثر صرف ایک انسان سے دوسرے انسان کو ہوسکتا ہے ۔البتہ مرغ سمیت لائیو سٹاک کا گوشت کھانے کے لئے محفوظ ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کچا گوشت کھانے سے پرہیز کریں او ر حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدر آمد کریں اور منجمد اشیائے خوردنی کو پوری طرح پکانے کے بعد ہی استعمال کریں ۔فوڈ بزنس اوپریٹرس سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ صفائی ستھرئی کا خاص خیال رکھیں۔