بارہمولہ/فیاض بخاری / بارہمولہ کے گوری وان ناروائو علاقے کا ایک 65 سالہ معمر شخص لاپتہ ہوگیا ہے،جس کے نتیجے میں اہل خانہ میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔اہل خانہ کے مطابق علم الدین پوڑ ولد صوفی پوڑ جمعہ کی صبح گھر سے جنگل کے طرف مشروم اور دیگر جنگلی سبزیاں لانے کیلئے نکلا تھا تاہم تب سے مذکورہ شخص کا کوئی اَتہ پتا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہوں نے اُسے ہر ممکنہ جگہ پر تلاش کیا ، تاہم اس کا کوئی اَتہ پتہ نہیں چل سکا۔انہوں نے کہا کہ علم الدین کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانہ شیری میں بھی درج کی گئی ہے۔ علاقے کی لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کسی بھی فرد نے گمشدہ شخص کو دیکھا تو مہربانی کرکے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔8082938701