گورکھپور// ہندو۔ مسلم فرقہ وارانہ ہم ااہنگی کے لئے گورکھپور کا دارالعلوم حسینیہ مدرسہ مثال بنا ہوا ہے۔ یہاں ہندو۔مسلم خاندانوں کے بچےاںایک ہی چھت کے نیچے دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مدرسہ کے پرنسپل کے مطابق یہاں ہندی، انگریزی ،ریاضی، سائنس، کمپیوٹر ، عربی کے علاوہ سنسکرت کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ این سی ای آر ٹی نصاب شروع ہونے کے بعد اس مدرسہ میں ہندو۔ مسلم خاندانوں کے بچے ایک چھت کے نیچے دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب اس تبدیلی سے وہ خوش ہیں۔حسینیہ مدرسہ کے پرنسپل نے بتایا کہ مدرسہ میں تمام مذاہب کے طلبہ ایک ساتھ بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔ ان طلبہ کو ہندی ،انگریزی ،ریاضی ،سنسکرت کے ساتھ عربی اور فارسی کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ ہندو طلبہ کو بھی دینی تعلیم دی جاتی ہے۔ ہندو طلبہ دینی تعلیم کو پڑھنا پسند کر رہے ہیں۔مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں نے بتایا کہ ہمیں بہت خوشی ہے ، ہم لوگوں کو سنسکرت بھی پڑھائی جا رہی ہے وہیں ہمارے والدین بھی ہمیں سنسکرت پڑھنے میں مدد کرتے ہیں تو ہمیں بہت اچھا لگتا ہے۔مدرسہ میں پڑھنے والے غیر مسلم بچے سنسکرت کے ساتھ اردو اور عربی کی بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مدرسہ میں جس طالب علم کی جو موضوع پڑھنے میں دلچسپی ہوتی ہے اسے مولانا صاحب وہی موضوع پڑھاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فی الحال اس مدرسہ میں 248طلبہ مسلمان ہیں اور 202 طلبہ ہندو ہیں۔