جموں //گورو روی داس سبھا کھوڑ (اکھنور سیکٹر) اور گورو روی داس سبھا جسوان (مڑ سیکٹر) میں جمعہ کے روز سنت شرومنی شری گورو روی داس مہاراج کی 642 سالگرہ زیر سرپرستی 108ویں سوامی گوردیپ گری جی مہاراج منائی گئی ۔ اس موقعہ پر خطبہ دیتے ہوئے گورو جی نے کہا کہ گورو روی داس جی کی امرت وانی زندگی کے ہر مرحلہ کو چھوتی ہے،عالمی بھائی چارہ ، برادری ور مساوات سکھاتی ہے ۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیاجیسا کہ ست گورو کی امرت وانی میں کہا گیا۔اس موقعہ پر کارپوریٹر اور آل جے اینڈ کے دلت چیتنا منچ کے صدر شام لعل بسون نے کہا کہ ہمیں گورو روی داس جی کی جانب سے دکھائی گئی راہ کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دلت طبقہ کو آج بھی متعددمحاذوں پر امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شام بسون نے اس موقعہ پر عام لوگوںکو ڈاکٹر بی آر امبیدکر جینتی میلہ میں شرکت کرنے کی اپیل کی ،جسکا اہتمام ڈاکٹر بی آر امبیدکر جینتی میلہ منعقد کرنے والی کمیٹی 14اپریل کومنعقد کر رہی ہے۔ اس موقعہ پر ایس سی سیل نیشنل کانفرنس کے شریک چیئرمین وجے لوچن ، اور جے اینڈ کے گورو روی داس سبھا کے سابقہ صدر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ریاستی و مرکزی سرکار کو دلت طبقہ کے حقوق چھیننے کا الزام لگایا ۔