پونچھ//گورنمنٹ ہائی سکول اڑائی میں اسکول کے طلبا کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت پیرپنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین مولوی فرید ملک نے کی۔ اس دوران طلبا کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔تاہم طلباء نے اس بات کی شکایت کی کہ اسکول میں سہولیات کی عدم دستیابی پرانہیں مشکلات درپیش ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہائی سکول ملکاں اڑائی میں 187 طلبا زیر تعلیم ہیں لیکن اساتذہ صرف 7 ہیں جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم نہیںہورہی۔اس موقعہ پر مولوی فریدنے اسکول کے تمام عملہ کی سراہناکرتے ہوئے کہاکہ سکول میں سہولیات کے فقدان پر وزیر تعلیم سید الطاف بخاری سے بات کی جائے گی اور مزید اساتذہ کی تعیناتی کی کوشش بھی کی جائے گی ۔انہوںنے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاکہ اس سکول کی عمارت کیلئے اسی لاکھ روپے کی رقم منظور ہوئی ہے لیکن ٹھیکیدار کام نہیں کررہا ۔پروگرام میںخواجہ مہتاب دین بانڈے، محمد اعظم ملک اور محمد ریاض ملک بھی موجود تھے۔