منجاکوٹ //منجاکوٹ کے نڑا حیات پورہ کے پرائمری اسکول کی عمارت اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ وہ کبھی بھی گر سکتی ہے ۔سکول میںزیر تعلیم 20طلباء کو پڑھانے کیلئے دو اساتذہ تعینات ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ عمارت اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم غریب پسماندہ بچوں کی تعلیم وتربیت کو غیر سنجیدگی سے لے رہا ہے جس کی وجہ ہے اسکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ عملہ ہونے کے باوجود تعلیمی نظام اور دیگر بنیادی سہولیات کا مکمل فقدان پایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سکول میں کسی بھی طرح کے حادثے کی ذمہ داری محکمہ تعلیم پر عائد ہوگی ۔ مقامی لوگوں نے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم کی طرف سے جلد توجہ نہ دی گئی تو عمارت کبھی بھی گر سکتی ہے جس میں معصوم جانوں کے ضیاں کا خدشہ لاحق ہے ۔