حسین محتشم
پونچھ//گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ہے جس کی وجہ سے تقریباً گذشتہ دو سال سے طلبہ و طالبات کھلے اسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ادھر طلباء کے والدین نے محکمہ تعلیم سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر 3 محلہ سیداں پھاگلہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت پچھلے دو سالوں سے گر کر بوسیدہ ہو گئی ہے بارہا متعلقہ افسران کو متوجہ کرانے کے باوجود کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا جبکہ سمگرا شکشا میں نئی سکولی عمارت پچھلے ایک سال سے منظور خوبی ہے تاہم ابھی تک عمارت نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی بچوں کو دور دراز کے اسکولوں میں جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان بچوں کی تعلیم پر برا اثر پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا جہاں بچوں کی تعلیم پر اثر پڑتا ہے وہی اسکول کی اندراج میں بھی فرق آ رہا ہے۔سید مشتاق احمد شاہ، نصیر الحسن فاروق، احمد شاہ نامی مقامی افراد نے بتایا کہ یہ سکولی عمارت پچھلے ایک سال سے سمگرا شکشا میں منظور ہوئی ہے مگر ابھی تک بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔انہوں نے ضلع ترقیت کمشنر پنچ سے اپیل کی کہ وہ محکمہ تعلیم کے اعلی عہدے داران کو ہدایت کریں کہ وہ جلد سے جلد عمارت کا تعمیراتی کام شروع کر کے اس سے مکمل کرائیں تاکہ بچوں کو گونا کو مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کے تمام بچے غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بچے کہیں دور دراز کے علاقہ میں جا کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔