سرینگر//سرینگر میںدربار مو سے جڑے دفاتر کھلنے کے پہلے دن گورنر این این ووہرا نے کئی میٹنگوں کا انعقاد کیا۔جن کے دوران اُنہیں چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید، 15ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھواور مرکزی سراغ رساں ایجنسیوں کے سربراہوں نے امن و قانون کو برقرار رکھنے اور داخلی سلامتی صورتحال سے جڑے امور کے بارے میں جانکاری دی۔راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ گورنر ریاست میں ریاستی اور مرکزی معاونت والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوںکے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔