عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گرو نانک جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے ’’گرو نانک دیو جی کی جینتی کے پر مسرت موقع پر میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔گرو نانک دیو جی کا مساوات، بھائی چارہ، سچائی، ہمدردی اور نیک زندگی گزارنے کی اہمیت کا گہرا پیغام انسانیت کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ آئیے اس دن ان کی عظیم تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم کریں اور اپنے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیں‘۔