سرینگر/عوام سے شانتی بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کو کہا کہ ریاست کوآئینی پرویژنز میں تبدیلی کے بارے میں کوئی علمیت نہیں ہے۔
اس سے قبل گورنر ملک نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق''عمر عبد اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر کو یاتریوں اور سیاحوں کو جاری ایڈوائزری کے تناظر میں پیدا صورتحال کے بارے میں بتایا۔وفد نے عوام کے اضطراب سے گورنر کو آگاہ کیا''۔
گورنر ملک نے وفد کو مطلع کیا کہ حفاظتی صورتحال کے پیش نظر بعض اقدامات ضروری بن گئے تھے۔انہوں نے تاہم کہا کہ جموں کشمیر سرکار کو ریاست سے متعلق آئینی پرویژنز میں تبدیلی کے بارے میں کوئی علمیت نہیں ہے۔