جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقعہ پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہ دن ہر برس تین مارچ کو منایا جاتا ہے ۔ اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ ورلڈ وائلڈ لائف ڈے ہمیں حیاتیاتی تنوع کو تحفظ دینے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ اس سال کے دن کا موضوع ہے ’’پانی کے نیچے زندگی ۔ برائے عوام‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع کے ذریعے ہمیں گونا گوںسمندری حیات کو سمجھنے اور اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کا ایک بڑا موقعہ دستیاب ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی بدولت نہ صرف ماحولیاتی بہبود کو فروغ حاصل ہوتا ہے بلکہ اس سے سماجی اقتصادی، سائنسی اور تعلیمی پہلوؤں کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے ۔