عظمیٰ نیوز سروس
چندی گڑھ//پنجاب کے گورنرگلاب چند کٹاریہ نے چندی گڑھ میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران آرینز گروپ آف کالجز کو پیرا میڈیکل اورنرسنگ کی تعلیم میں نمایاں خدمات کیلئے اعزاز سے نوازا۔ وزیر تعلیم پنجاب ایس ہرجوت سنگھ بینس مہمان خصوصی تھے، یہ ایوارڈ ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ آف کالجزنے وصول کیا۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرینز گروپ آف کالجز انجینئرنگ، لا، مینجمنٹ اور ایجوکیشن پروگرام کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل، فارمیسی، نرسنگ اور فزیو تھراپی سمیت ہیلتھ کیئر کورسز کی ایک رینج پیش کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کالج میں 3,500سے تقریباً 2,000طبی کورسز میں داخلہ لے رہے ہیں۔ آرینز گروپ آف کالجز اپنے 2000 طلبا کو معیاری تربیت اور تقرری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور انہیں اس بڑھتی ہوئی افرادی قوت میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔