سرینگر/نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے سنیچر کو کہا کہ اُنہیں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ نے تاہم کہا کہ وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں حکومت کا بیان چاہتے ہیں کیونکہ''ریاست کے بارے میں گورنر حرف آخر نہیں ہیں''۔
اس سے قبل عمر نے پارٹی وفد کی قیادت کرتے ہوئے گورنر ملک سے ملاقات کی ۔
عمر نے نامہ نگاروں کو بتایا''گورنر نے ہمیں یقین دلایا کہ دفعہ370یادفعہ35اے کو ہٹانے یا پھر ریاست کی نئی حد بندی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے''۔
عمر نے کہا کہ اُنہوں نے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ سوموار کے روز مرکزی سرکار کی طرف سے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بیان کے حق میں پارلیمنٹ کے اندر تحریک پیش کریں۔''