جموں//گورنر این این ووہرا نے راج بھون جموں میں ہردیا دیپ ٹرسٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی www.hanumanyagya.com اور اس سے جڑے موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے دُنیا کے کسی بھی کونے سے شردھالؤ شری ہنو مان یگیہ2017-18 میں شرکت کرسکتے ہیں، جو آج سے شروع ہوا اور31 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹرسٹ کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے گورنر نے مواد کو آسان بنانے پر زور دیا تا کہ ہر ایک فرد اسے سمجھ سکے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ٹرسٹ آگے بھی اپنا کام خوش اسلوبی سے جاری رکھے گا۔اس موقعہ پر ٹرسٹ کے ممبران کے علاوہ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بھی موجود تھے۔