جموں//نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے جموں کے دورے کے دوران گورنر این این ووہرا نے ریاست کے اندرونی اور بیرونی سیکورٹی انتظامات اور ریاست کی ترقیاتی پروگراموں سے متعلق مختلف اہم معاملات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ گورنر نے بالخصوص نائب صدر جمہوریہ کو بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر سیز فائر ایگریمنٹ کی حالیہ خلاف ورزی کے نتیجے میں پیش آئے واقعات کے بارے میں خلاصہ پیش کیا ۔