سرینگر//گورنر این این ووہرا نے کل یہاں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسی اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر میں منعقدہ 25ویں انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ( آئی سی اے آر) ریجنل کمیٹی نمبر فسٹ کا افتتاح کیا۔پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی، زراعت کے وزیر محمد خلیل بندھ، حکومت ہماچل پردیشن کے دیہی ترقی ،پنچایتی راج کے وزیر وریندر کنور ، سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر ل ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ڈاکٹر تریلو چن مہا پترا ، وائس چانسلر سکاسٹ کے پروفیسر نذیر احمد ، سپیشل سیکرٹری اینڈ فائنانشل ایڈوائزر آئی سی اے آر جے دیپ گووند ،سپیشل سیکرٹری ڈی اے آر ای اینڈ سیکرٹری آئی سی اے آر چھپی لندر رول ،ڈی ڈی جی ہارٹیکلچر اینڈ نوڈل آفیسر ریجنل کمیٹی نمبر Iڈاکٹر اے کے سنگھ ، ممبر سیکرٹری اینڈ ڈائریکٹر آئی سی اے آر ڈیرا دون ڈاکٹر پی کے مشرااور اے ڈی جی آئی سے اے آر ڈاکٹر ایس پی کیموتھی اس موقعہ پر موجود تھے۔آئی سی اے آر ریجنل کمیٹی نمبر I کی سلور جبلی میٹنگ میں شرکأ کا خیرمقدم کرتے ہوئے گورنر نے فارم یونیورسٹیوں اور سٹیٹ ایگریکلچرل محکمہ کی طرف سے موجودہ دور میں عمل میںلائی جارہی کاوشوں کی ستائش کی جس کی بدولت ریاست کے چھوٹے درجے کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو ۔انہوںنے کہاکہ سائنسدانوں کی طرف سے تیار کردہ نئے زرعی پیداوار کے ماڈلوں کو چھوٹے درجے کے کسانوں کے لئے وقف رکھا جانا چاہیئے تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔جموں وکشمیر ، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ ریاستوں کے فارم یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، سائنسدان ، طلاب اس موقعہ پر موجود تھے۔