جموں//گورنر این این ووہرا نے راج بھون میں ٹورازم فیڈریشن آف جموں کی جانب سے تیار کی گئی ’’ شری امرناتھ جی یاترا گائیڈ بُک۔2017‘‘ کی رسم اجرائی انجام دی۔اس گائید بُک میں امرناتھ یاترا کے خواہشمند یاتریوں کے لئے مختلف معاملات کے تعلق سے مفید جانکاری فراہم کی گئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال یاترا 20؍ جون 2017 ء کو شرو ع ہو کر 7؍ اگست 2017تک جاری رہے گی۔اس سال کی گائیڈ بُک میں پولیس ہیلپ لائین ،یاترا کے دوران ہندو مذہبی کیلنڈر کے مطابق آنے والے تہوار وں کی تفصیل ،شیوا ٹورازم سرکٹ کی جانکاری ،پیشگی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم اور یاترا کے لئے لازمی صحت سند کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ہے۔گورنر نے یاتریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے مذکورہ گائیڈ بُک کو ملک بھر میں تقسیم کرنے پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں کئی تجاویز بھی دیں۔