سرینگر/جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو بی بی ویاس کا ا ستعفیٰ منظور کرلیا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی طرف سے جاری ایک نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گورنر ملک نے اپنے مشیر بی بی ویاس کا استعفیٰ 2دسمبر2018سے منظور کرلیا ہے۔
اس سے قبل ویاس نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کیا تھا۔
یاد رہے کہ آئی اے ایس ،ویاس کو یونین پبلک سروس کمیشن کا ممبر بنایا گیا ہے۔