Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

گورنر مغل روڈ کی خستہ حالت پر برہم،کوتاہ اندیش افسران کی نشاندہی کرنیکی ہدایات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//گورنر این این ووہرا نے مغل روڈ کی خستہ حالت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک ورکس محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس اہم سڑک کے رکھ رکھاؤ میں کوتاہی برتنے کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تعین کرے کیوں کہ یہ اہم سڑک کشمیر وادی کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ملاتی ہے۔ پی ڈبلیو ڈی، منصوبہ بندی و ترقی اور فائنانس محکمہ کے افسروں کی ایک مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے  ہوئے گور نرنے کہا کہ انہوں نے پچھلے ماہ مغل روڈ پر سفر کیا اور وہ سڑک کی حالت دیکھ کر رنجیدہ ہوئے۔گورنر نے کہا کہ اس اہم سڑک کے سالانہ رکھ رکھاؤ کے لئے10 کروڑ روپے مختص رکھے جاتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کافی عرصے سے اس سڑک کی مناسب رکھ رکھاؤ کی طرف توجہ نہیں دی گئی ہے۔گورنر نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو ذمہ داریوں کا تعین کر کے کوتاہی برتنے والے افسروں کی نشاندہی کرنی چاہئے۔کمشنر سیکرٹری پبلک ورکس نے کہا کہ نیشنل ہائی وے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ نے 84 کلو میٹر لمبی اس سڑک پر ٹنل تعمیر کرنے کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کی خاطر ٹینڈر جاری کئے ہیں۔گورنر نے ریاسی ضلع میں کٹرہ ریلوے سٹیشن سے ککریال تک7 کلو میٹر سڑک کی تعمیر میں بلا وجہ تاخیر پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس سڑک پر ایک مٹیلک پُل تعمیر کرنے کے امکانات کا جائیزہ لیں۔گورنر نے جموں اور سرینگر میں تعمیر ہونے والے رنگ روڈ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ان دو پروجیکٹوں کی بدولت ریاست میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ جموں اور سرینگر شہروں میں ٹریفک کی گنجانیت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ گورنر نے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور ریاستی حکومت کے متعلقہ محکموں کو ایک مربوط لائحہ عمل اختیار کر کے ان دو پروجیکٹوں کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے تا کہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت ہاتھ میں لئے گئے ان دو اہم پروجیکٹوں کو تین برس کی مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔جموں پروجیکٹ پر اس برس کے آغاز میں کام شروع ہوا ہے اور اُمید ہے کہ سرینگر پروجیکٹ پر آنے والے چند ہفتوں کے دوران کام شروع ہو گا ۔ افسروں نے مزید کہا کہ جموں میں پروجیکٹ کی کُل مسافت 58.255 کلو میٹر میں سے رایا موڑ سے نگروٹہ تک 47.160 کلو میٹر میدانی علاقوں میں آتے ہیں جبکہ سرینگر میں 11.095 کلو میٹر پہاڑی علاقے میں آتے ہیں ۔ سرینگر پروجیکٹ کی کُل مسافت 60.942 کلو میٹر کو دو مرحلوں میں عملایا جائے گا جن میں سے ایک گالندر سے شروع ہو کر سمبل روڈ جنکشن پر اختتام پذیر ہوتا ہے ( 42.10 ) کلو میٹر جبکہ دوسرا مرحلہ سمبل روڈ جنکشن سے لیکر وائیل جنکشن تک ( 19 ) کلو میٹر عملایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹوں کو یقینی بنانے کیلئے کم سے کم پودے کاٹے جانے چاہئے اور کم قابلِ کاشت اراضی اور جنگلاتی اراضی کو ان پروجیکٹوں کے دائرے میں لایا جانا چاہیے ۔ ان دو پروجیکٹوں کی عمل آوری ایجنسی این ایچ اے آئی نے گورنر کو ان پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ان پر کُل 4 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ این ایچ اے آئی کے افسروں نے کہا کہ یوں ہی انہیں اراضی سونپی جاتی ہے تو وہ اپنی انجینئرنگ ٹیموں کو کام پر لگائیں گے اور مختلف سہولیاتی منتقلی کے معاملات کو بھی حل کیا جائے گا ۔ گورنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اس سڑک کو پٹیوں میں تیار کر کے عوام کیلئے کھول دیں تا کہ لوگ مستفید ہو سکیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ملی ٹینسی کیخلاف ’لکشمن ریکھا‘ بالکل واضح پاکستان نے حماقت کی تو تباہ کر دینگے

May 13, 2025
صفحہ اول

مسئلہ کشمیرہندوپاک کے درمیان دو طرفہ سندھ طاس معاہدہ التوا میں رہے گا:وزرت خارجہ

May 13, 2025
صفحہ اول

پاکستانی سفارتکار بھارت بدر

May 13, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?