جموں//جموں کے راج بھون میں گورنر سیکرٹریٹ نے باضابطہ کام کاج شروع کیا ۔ یہ سیکرٹریٹ یہاں 27 اکتوبر 2016 کو سرینگر میں بند ہو گیا تھا ۔ گورنر نے سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ دفاتر میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈزاسٹر منیجمنٹ کی تیاری اور تمام ریکارڈ مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ گورنر نے سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کیمپس کے علاوہ راج بھون کے صحن کا بھی معائینہ کیا ۔ اس موقعہ پر گورنر نے پرنسپل سیکرٹری پی کے ترپاٹھی کے علاوہ گورنر سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران بھی گورنر کے ہمراہ تھے ۔