سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے یہاں محکمہ صنعت و حرفت کی2 اشاعتوں’’ جے اینڈ کے ٹریڈ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی2018-28 ‘‘اور’’ رِی لیونگ اینڈ ریوائونگ جموں اینڈ کشمیر سِلک‘‘ کا اجراء کیا۔ایکسپورٹ پالیسی میں حال ہی میں ریاستی سرکار کی طرف سے متعارف کی گئی ٹریڈ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کے اہم نکات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ دوسری اشاعت میں ریاست میں سِلک انڈسٹری کی اہمیت اور فروغ کو اُجاگر کیا گیا ہے۔گورنر نے ان معلوماتی اشاعتوں پر محکمہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت قارئین کے عمل میں اضافہ ہوگا۔اس موقعہ پر گورنر کے صلاحکار بی بی ویاس، کے وجے کمار، خورشید گنائی اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولا، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شلیندر کمار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔