سرینگر//حکومت نے آر یو ایس اے کے تحت ریاستی اعلیٰ تعلیم کونسل کی تشکیل میں ترمیم لانے کو منظوری دی ہے۔جی اے ڈی کے ایک حکمنامہ کے مطابق گورنر ریاست کے وزیر اعلیٰ کی جگہ ریاستی اعلیٰ تعلیم کونسل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے وزیر کی جگہ کونسل کے وائس چیئرمین گورنر کے مشیر(جی) ہوں گے۔حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے وزیر مملکت کے عہدے کو ریاستی اعلیٰ تعلیم کونسل سے خارج کیا جانا تصور کیا جائے گا۔