جموں//گورنراین این ووہرا،وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی،نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ اورنیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کو بیساکھی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ اس دن سے بھارتی کیلنڈر میں ایک نئے سال کی شروعا ت ہوتی ہے اور اسے شمالی بھارت بالخصوص سکھ برادری کے لئے ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسی دِن خالصہ پنت کی بنیاڈ بھی ڈالی گئی۔انہوں نے اس موقعہ پر ریاست میں امن ، رواداری ، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مبارک بادی کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس تہوار کے دوران کسانوں کی محنت و مشقت اور فصلوں کی کٹائی کے موسم کی عکاسی ہوتی ہے اور ا س تہوار کو آپسی بھائی چارے اور رواداری کے ساتھ منانے سے اس کی رونق اور بھی دوبالا ہوجاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بیساکھی جیسے تہوار وں سے لوگوں کے درمیان محبت کے رشتے مضبوط ہوجاتے ہیں اور باہمی رواداری اور اخوت کے اقدار پروان چڑھتے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے مبارک بادی کے اپنے پیغام میں ریاست کی ترقی ، خوشحالی اور امن و رواداری کی دعا کی ہے۔ نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورکار گزار صدر عمر عبداللہ نے سکھ برادری کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے اپنے پےغام مےں کہا ہے کہ ےہ تہوار مذہبی رواداری ، بھائی چارہ اور انسانےت کا درس دےتے ہےں۔ انہوں نے برصغےر خصوصاً بالخصوص رےاست مےں مکمل امن وامان کی بحالی کیلئے دعا کی۔ نےشنل کانفرنس لےڈران علی محمد ساگر، عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، صوبائی صدر کشمےر ناصر اسلم وانی اورصوبائی صدر جموں دیوندر سنگھ رانانے بھی بےساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباد پےش کی ہے۔