سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(ایم ایل اے خانیار) نے شہر خاص کے گوجوارہ میں ہولناک آگ کی واردات میں ایک درجن سے زائد دکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرہ دکانداروں کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھانے کی تاکید کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے اپیل کی متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد کے علاوہ کم شرحوں پر قرضہ جات فراہم کئے جائیں تاکہ یہ از سر نو اپنا روزگار بحال کرسکیں۔