جموں//گورجر دیش چیرٹیبل ٹرسٹ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چودھری عبدالحمید کو ٹرسٹ کا نیا چیئر مین مقرر کیا گیا ، چودھری محمد حنیف چوہان کو سینئر نائب چیئر مین، نگہت سلطانہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو وائس چیئر پرسن مقرر کیا گیا۔ اسکے علاوہ چودھری بشیر احمد نون کو جنرل سیکرٹری ، چودھری محمد یوسف کو خازن ، چودھری سلام الدین بجاڑ کو ٹرسٹ کا سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے ۔میٹنگ جس کی صدارت سابق وائس چانسلر چودھری مسعود نے کی میں چودھری علی حسین ہکلا اور ان کی ٹیم کی کائوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو پچھلے تین برس سے ٹرسٹ کو خوش اسلوبی سے چلا رہے تھے۔ سابق چیئر مین بشیر احمد بانیہ، حاجی اللہ رحیم، ماسٹر ہاشم علی اور چودھری احسان اللہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ چودھری عبدالحمید نے اس موقعہ پر لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ٹرسٹ کی فلاح و بہبود کے لئے حتی الامکان کوشش کریں گے اور اسے طبقہ کیلئے سود مند بنانے کی خاطر کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ دیگران کے علاوہ چودھری شاہ محمد سینئر ایڈوکیٹ، چودھری سجاد مجید، چودھری بشیر احمد کھٹانہ، چودھری فاروق عالم چودھری ہارون رشید، چودھری محمد بشیر ، ریٹائر تحصیلدار شوکت گوجر اور دیگران نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نئی ٹیم کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔