جموں//گورنر این این ووہر انے آج راج بھون میں ڈاکٹر ایس پی وید کی لکھی کتاب ’’ گجربکرال :ایک رنگین قبیلے کی داستان ‘‘ اجرا کی۔کتاب میں گجر بکروال طبقے کی اصل اور تاریخی پس منظر کے ساتھ ساتھ اُن کا سماجی و معاشی پروفائل ،گجر وں اور پہاڑیوں کے مابین روابط ، گجروں اور بکروالوں کے مابین تفاوت ،اس قبائیلی طبقے کے لئے ریاستی حکومت کی پالیسی اور جموں وکشمیر کے گجر بکروالوں کی سیاسی آرزئوں اور اُمنگوں کی تفصیل درج ہے۔گورنر نے ڈاکٹر وید کے اس تحقیقی اور تجزیاتی کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ کتاب پالیسی و منصوبہ سازوں ، عالموں اور طلاب کے لئے کافی کار آمد ثابت ہوگی، جو قبائیلی طبقوں کی سماجی و معاشی حالات پر تحقیقی کام کے ساتھ منسلک ہیں۔کمشنر سکائوٹس اینڈ گائیڈس آئی ڈی سونی ،نے کتاب اور مصنف کا ایک مختصر تعارف پیش کیا۔ اس موقعہ پرسابق وائس چانسلربابا غلام شاہ بادشاہ یونونیورسٹی ، سماجی کارکن غلام احمد خواجہ ،جامع جموں کے شعبہ نفسیات کے سربراہ وغیرہ بھی موجو دتھے۔