Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یک روزہ گوجر کانفرنس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
پونچھ//قبائلی امور کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کہاہے کہ ان کے ہوتے ہوئے قبائلی طبقہ کے ساتھ کوئی ناانصافی  نہیں ہوسکتی ۔پونچھ میں گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن،گوجر بکروال یوتھ ایسو سی ایشن،گوجر بکروال کالج فیڈریشن کے اشتراک سے منعقدہ یک روزہ گوجر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کانفرنس کے مہمانِ خصوصی چوہدری ذوالفقار نے کہاکہ آصفہ قتل معاملہ پر صاف طریقہ سے کارروائی ہو رہی ہے اور بہت سے ملزم سلاخوں کے پیچھے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہاں مسلم آبادی اکثریت میں ہے اوراگر یہاں کسی ہندو بچی کے ساتھ ایساہوتا تو یہ سب سے پہلے آوازوہ بلند کرتے کہ ایسا کرنے والے کو پھانسی دے دولیکن کسی گنہگار کے حق میں کوئی بھی منچ بنا کر اسے بچانے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ذوالفقارنے کہا کہ اگر کوئی مویشی سمگلنگ میں ملوث ہے تواس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے لیکن عام غریب گوجر بکروال کو مال مویشی لیجاتے ہوئے ہرگز تنگ نہیں کیا جا سکتا اور جب تک وہ اس کرسی پر ہیں ،کسی کے ساتھ بھی کسی قیمت پر ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ21ویں صدی میں بھی گوجر گھاس کے کچے کلے میں رہتے ہیں اور اس سے ان کی پسماندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ طبقہ کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ سنجیدہ ہیں ۔گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری محمد اسد نعمانی کی مانگ پر وزیر نے موقعہ پر ہی گوجر بکروال ہوسٹل میں25نشستیں بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جموں جاتے ہی اس کا سرکولر جاری کردیاجائے گا۔انہوں نے ہوسٹل کے لئے بس کا بھی اعلان کیااور ساتھ ہی جلدرہائیش سکول کی تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی ۔قبل ازیں اسد نعمانی نے ہوسٹل میںنشستیں بڑھانے ،ریزیڈنشل اسکول،ہوسٹل طلبا کے لئے بس سرو س شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ وہ 14فروری کوہوئے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں جنہوںنے جموں کے ارد گرد غریب کنبوں کو حراساں کرنے پر روک لگائی ۔انہوںنے کہاکہ آصفہ قتل کیس میں تحقیقا ت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور امید ہے کہ مجرموں کو کڑی سزاملے گی تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی گھنائونی حرکت نہ کرسکے ۔اسد نعمانی نے بین ضلعی بھرتی سے پابندی ہٹانے یا آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ طبقہ کے ساتھ انصاف کیاجائے ۔پروگرام میں ہوسٹل وارڈن فرید چوہدری نے سپاس نامہ پڑھا۔اس دوران گرلز ہوسٹل کی طلبا اور کالج طلبا نے گوجری گیت سنائے اور راتھر اینڈ گروپ نے ساز میں ان کا ساتھ دیا۔پروگرام میں حاجی فاروق دیدڑ،پروفیسر فتح محمد عباسی،اخلاق تبسم،معشوق چوہدری،غلام نبی،رزاق گلشن،طارق کوہلی، گرلز ہوسٹل وارڈن کنیزہ بی ، ڈائریکٹر ٹرائبل محمد رفیع میر،ڈائریکٹر سی اے پی ڈی رشید انقلابی،سیکریٹری بورڈ مختار چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر اے کے فانی کالج ایسو سی ایشن کی جانب سے،گلفراز ،یوتھ ایسو سی ایشن کی جانب سے تنظیم کے صدر اخلاق تبسم بھی موجو دتھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
تازہ ترین
چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ
برصغیر
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین
’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ

July 3, 2025
پیر پنچال

کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا

July 3, 2025
پیر پنچال

پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا

July 3, 2025
پیر پنچال

محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?