محمد تسکین
بانہال // پیر کی صبح سے سب ڈویژن بانہال کے علاقوں میں تیز بارشوں سے کھڑی ۔ مہو منگت رابطہ سڑک منڈکباس میں ریلوے ٹنل کے پاس بھاری ملبہ گر آنے کے باعث چند گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کی گئی جبکہ تحصیل کھڑی کی گوجر بستی باوا میں کھڑی ۔ مہو اور باوا ۔ منگت رابطہ سڑکوں کیلئے پانی کی نکاسی کیلئے نالیاں تعمیر نہ کئے جانے کی وجہ سے اوپر پہاڑوں اور نالوں کا پانی لوگوں کے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوا ہے جس سے کئی گھروں اور مکئی کے کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہےکہ وہ پچھلے کئی برسوںسے پہاڑی کے نیچے سے جانے والی ان سڑکوں پر ایک پختہ ڈرین بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑکیں بارش کے دوران نالوں کی شکل اختیار کر جانتی ہیں اور لوگوں کو ماضی میں بھی ا س سے نقصانات کا سامنا رہا ہے ۔