Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

گوجربکروال طبقہ کوہراساں کرنے کی مذمت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 17, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 جموں //نیشنل کانفرنس کانفرنس سٹوڈنٹس یونین نے دروزقبل گاندھی نگرمیں پرامن طورپروزیرجنگلات لال سنگھ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کررہے گوجربکروالوں پرپولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے وزیرجنگلات کے استعفیٰ کامطالبہ کیاہے ۔یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے جموں یونیورسٹی صدروکاس پنڈتا نے کہاکہ انتظامیہ عوام کے مفادات کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے ریاست میں پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت قائم ہوئی ہے تب سے عوام کی مشکلات میں کافی اضافہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خانہ بدوش گوجربکروالوں کے کچے کوٹھوں کوگرانا ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حقوق کیلئے آوازبلندکرنے والے گوجربکروالوں پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کرناغیرانسانی عمل ہے ۔ وکاس پنڈتا نے کہاکہ خانہ بدوشوں کوجنگلوں سے باہرکرکے اُجاڑنے کے بجائے انہیں بساناچاہیئے ۔انہوں نے وزیرجنگلات لال سنگھ کے استعفیٰ کامطالبہ کرنے کے ساتھ لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی۔اس دوران نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے دیگرعہدیداران بشمول افتخارچوہدری صوبائی صدراین سی ایس یو، مختارگورسی سیکریٹری صوبہ جموں این سی ایس یو،وویک پریہار سیکریٹری جموں یونیورسٹی نے خیالات کااظہارکرتے ہوئے گوجربکروالوں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔اس موقعہ پرانہوں نے گوجرممبران اسمبلی اوروزراء کواس معاملہ پر خاموشی اختیارکرنے کیلئے تنقیدکانشانہ بنایا۔مظاہرین نے وزیراعظم ،وزیراعلی اورگورنرسے گذارش کی کہ گوجربکروالوں کوہراساں کرنے کانوٹس لیاجائے اورانہیں بہترسہولیات مہیاکرانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔اس دوران پریس کانفرنس میں کیلاش پربت، پنکوکوتوال، راکی کوتوال ودیگران بھی موجودتھے۔
 
 

پرامن گوجربکروالوںپرلاٹھی چارج قابل مذمت : گوجرپرشید

جموں/ بھارتیہ گوجر پریشدکی میٹنگ زیرصدارت نیشنل پریذیڈنٹ انجینئرمحمدسنی کھٹانہ وریاستی صدر چوہدری شیر علی چیچی کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میںحال ہی میں جانی پورلکڑی منڈی علاقے میں انجام دی گئی کاروائی خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ کی بے دخلی وزیر جنگلات کی رہائش گاہ کے باہر پُرامن احتجاج کررہے خانہ بدوش گوجربکروال طبقہ پرہوئے لاٹھی چار کی پُر زورمذمت کی گئی۔اس دوران مقررین نے کہاکہ گوجربکروال خانہ بدوش طبقہ کو ریاست جموںوکشمیر سے بے دخل اوراُجاڑنے کی پالیسی سرکارترک کرے ۔ورنہ یہ طبقہ اپنے بال بچوں ومال مویشی کے ساتھ اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پراُترنے کے لئے مجبور ہوجائیںگے۔  بھارتیہ گوجرپریشد نے ریاست کی موجودہ مخلوط سرکار پرخانہ بدوش گوجربکروال کوایک سازش کے تحت ریاست سے بے دخل و اُجاڑنے کاالزام لگاتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر ریاستی سرکار نے اپنی ان پالیسیوں کوترک نہیں کیا تووہ اپنے بال بچوں ومال مویشی کے ساتھ سڑکوں پر اُترنے کیلئے مجبور ہوجائیںگے۔ بھارتیہ گوجر پریشد کے ریاستی صدر چوہدری شیر علی چیچی نے کہاکہ حکمران بھاجپا اورپی ڈی پی نے چنائو کے موقعے پروعدے کیے تھے کہ وہ اقتدار میں آنے پرخانہ بدوش گوجر بکروالوں کومستقبل آبادکاری کرنے کے ساتھ ان کی دیگرمانگوں کوپوراکیاجائے گا۔ لیکن بڑے دُکھ کی بات ہے کہ اس طبقہ کو بسانے کے بجائے جوچندگوجربکروال طبقہ کے پاس تھوڑی بہت سرچھپانے کے لئے رقبہ سرکار باجنگلات کی اراضی پرصدیوں سے رہائش پذیر ہیں۔ایک گہری سازش کے تحت وہاں سے بھی بے دخل کیاجارہا ہے اس سلسلے میں بھارتیہ گوجر پریشد کے ریاستی صدر نے کہاکہ آج گوجر بکروال طبقہ کومسلسل پریشانیوں کا شکارہوناپڑرہا ہے۔ جوکہ ریاست جموںوکشمیرکے جنگلوںمیں خانہ بدوش طبقہ صدیوں سے رہایش پذیر ہیں۔ جن کے محکمہ جنگلات کی طرف سے ماٹو جاری کئے جاتے تھے۔ اس ماٹو کی بنیاد پر اس طبقہ کے ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ جاری کیاجاتا ہے ۔مگر آج محکمہ جنگلات کے آفیسران گوجر بکروال طبقہ کے ماٹو بنانے سے بھی انکار کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوںکومسلسل پریشانیوں کاشکار ہوناپڑرہا ہے۔ جوکہ رقبہ سرکار پرجوخانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ کے لوگ آباد ہیں وہاں سے بھی ایک سازش کے تحت بے دخل کیاجارہا ہے۔ جوکہ یہاں بھی ریاستی سرکار کوکوئی سرکاری ادارے قائم کرنے ہوں تو اس کے لئے بھی یہاں پرخانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ آباد ہے۔ اُنہی بستیوں کوچُناجاتا ہے کہ جوکہ اس کے علاوہ بھی کافی رقبہ سرکار کے پاس موجود ہے۔ وہاں سرکار کی نظریں کیوں نہیں پڑتی ہے۔ بھارتیہ گوجر پریشد کی ریاستی اکائی نے ریاستی سرکار سے پرزوراپیل کی کہ سرکاراپنے طورطریقوں میںبدلائو نہیں لایاتا سرکار کے خلاف ایک بڑاگوجر بکروال اندولن شرو ع کردیاجائے گا۔ جس میں جموںوکشمیر کی تمام گوجرتنظمیں مشترکہ طورپر ہوںگی۔ کیونکہ ریاستی سرکارومرکزی سرکار کئی بار گوجر بکروال طبقہ کی جائز مانگوںکوحل کرنے کیلئے میمورنڈم دے چکے ہیں۔مگر آج تک کوئی عمل نہ ہوسکا۔ اس دوران میٹنگ چوہدری غلام رسول جنرل سیکریٹری گوجرکانفرنس  ۔چوہدری فرمان علی ۔ چوہدری محمدشفیع  ۔چوہدری نظیر احمد بھی موجودتھے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلائی کے مقام پر بھاری پسی گرآنے کے باعث جموں پونچھ شاہراہ بند
پیر پنچال
ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں

Related

جموں

جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی

July 21, 2025
تازہ ترینجموں

ٹاٹا موبائل اور ایمبولینس متصادم، تین افراد زخمی

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?