جموں//گوجربکروال سٹوڈنٹس کانفرنس کاایک وفد وائس چانسلرجموں یونیورسٹی سے ملاقی ہوا۔اس دوران کانفرنس کے صدر ذوالفقارکسانہ اورساجدچوہان نے طبقہ کے طلباء کودرپیش مسائل سے متعلق وائس چانسلرکوجانکاری دی۔اس موقعہ پر وفد نے جموں یونیورسٹی میں گوجری ریسرچ سنٹرکھولنے کے اعلان کاخیرمقدم کیا۔اس کے علاوہ یونیورسٹی میں عربی اورفارسی شعبہ جات قائم کرنے ،دوردرازعلاقہ جات کے بچوں کوہوسٹل میں رہنے کیلئے کرائٹیریامیں نرمی دینے ، ہرمضمون کاعلیحد ہ جوٹ انٹرنس منعقدکرنے جیسے مطالبات اُبھارے۔ اس موقعہ پر تنظیم کے جنرل سیکریٹری ظفراقبال بھی موجودتھے۔وائس چانسلرنے مطالبات پرغورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔