جموں//گوجربکروال مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین چوہدری ظفرعلی کھٹانہ اور سیکریٹری چوہدری مختار احمد کے ہمراہ شہرمیں واقع گوجربکروال بوائز اورگرلزہوسٹلوں دورہ کادورہ کرکے طلباء وطالبات کودستیاب کرائی جارہی سہولیات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ گوجربکروال بوائزہوسٹل میں ایئرکنڈیشنڈ کمپویٹرلیبارٹری کاافتتاح کیا۔ اس دوران گوجربکروال بوائز ہوسٹل واقع عیدگاہ روڈجموں میں 10لاکھ کی لاگت سے تعمیرہوئی اور 5لاکھ روپے کی لاگت سے کمپیوٹروں سے لیس جدید ایئرکنڈیشنڈ کمپیوٹرلیبارٹری کاافتتاح کرتے ہوئے ظفرعلی کھٹانہ نے طلباء سے تلقین کی کہ وہ تندہی سے تعلیم حاصل کرکے طبقہ، سماج اورریاست کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکرنے کی اہلیت پیداکریں ۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال طلباء قوم کے ستارے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال قوم کے مستقبل کاانحصار نوجوان طلباء پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرہوسٹلوں میں زیرتعلیم طلباء محنت سے تعلیم حاصل کریں گے توآنے والے وقت میں آپ ہی طبقہ کے ساتھ ہمدردی کرنے والے آفیسربنیں گے ۔ انہوں نے طلباء پرزوردیاکہ وہ اچھے نمبرات حاصل کرکے اپنامستقبل روشن کریں۔ بعدازاں دورے کے دوران ہوسٹل کے وارڈن حضرات کے ساتھ منعقدہ میٹنگوں کے دوران وائس چیئرمین چوہدری ظفرعلی کھٹانہ اوربورڈکے سیکریٹری مختاراحمد نے ہوسٹل انتظامیہ سے تلقین کی کہ وہ طلباء کی شاندارتعلیم وتربیت یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ طلباء کوتمام طرح کی سہولیات دستیاب کرائی جائیں تاکہ بچوں کوتعلیم وتربیت کے دوران کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ظفرعلی کھٹانہ نے کہاکہ گوجربکروال مشاورتی بورڈ ہوسٹلوں کی خستہ حالی کودورکرنے کیلئے انفراسٹریکچرکی ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی ہوسٹل میں کوئی کمی ہے تواس کوبھی جلد پوراکرنے کیلئے حتی المقدورکوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بالخصو ص وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کاتعاون گوجربکروال مشاورتی بورڈ کوحاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ بورڈحکام کی کوشش ہے کہ سرمائی اورگرمائی راجدھانیوں کے گوجربکروال گرلزاوربوائز ہوسٹلوںکومثالی بنایاجائے تاکہ طلباء کو تعلیم وتربیت سے متعلق تمام جدیدضروریات سے ہم آہنگ کیاجاسکے۔