جموں//جموں کشمیر ریزروڈکیٹاگریز ایمپلائزایلائنس نے چندروزقبل گاندھی نگرمیں پرامن طورپروزیرجنگلات لال سنگھ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کررہے گوجربکروالوں پرپولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے خانہ بدوشوں کوبنیاد ی حقوق دینے کامطالبہ کیاہے ۔یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے جموں کشمیرریزروڈکیٹاگریز ایمپلائزایلائنس جوکہ شیڈولڈٹرائب،شیڈولڈکاسٹ اوراوبی سی طبقوں کی مختلف تنظیموں کامتحدہ محاذ ہے کے لیڈربودھراج بھگت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کے مفادات کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال طبقہ کے لوگوں پر مختلف مقامات مثلاً کٹھوعہ ،وجے پور،راج پورہ منڈی ،جانی پور،سدھرااورریاسی میں حملے کرکے انتظامیہ اورکچھ دیگرشرارتی عناصرنے ان لوگوں کے عارضی کلے منہدم کئے ۔انہوں نے کہاکہ غیرانسانی عمل کے خلاف گوجروں کااحتجاج کرنافطری عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ خانہ بدوش گوجربکروالوں کے کچے کوٹھوں کوگرانا ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حقوق کیلئے آوازبلندکرنے والے گوجربکروالوں پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کرناغیرانسانی عمل ہے ۔اس دوران طالب چوہدری نے کہاکہ خانہ بدوشوں کوجنگلوں سے باہرکرکے اُجاڑنے کے بجائے انہیں بساناچاہیئے ۔انہوں نے وزیرجنگلات لال سنگھ کے استعفیٰ کامطالبہ کرنے کے ساتھ لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی۔اس دوران یوتھ لیڈرگفتارچوہدری نے کہاکہ وزیرجنگلات آئے روزغنڈہ عناصرکاسہارالیکرخانہ بدوش گوجربکروالوں کوہراساں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جے ڈی اے اورمحکمہ جنگلات لال سنگھ کی ایماپرخانہ بدوشوں کواُجاڑرہے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ کی سرکاری اراضی سے قبضہ چھڑانے کی مہم کونام نہاداورمخصوص طبقہ کے خلاف بتایا۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبہ میں ایک مصمم سازش کے تحت مسلم آبادی کو نشانابنایاجارہا ہے جو نہایت ہی افسوسناک ہے ۔ صدیوں سے جنگلوں میں رہ رہے لوگوں کوجبراً اُجاڑناایک سازش ہے۔اس موقعہ پرانہوں نے گوجرممبران اسمبلی اوروزراء کواس معاملہ پر خاموشی اختیارکرنے کیلئے تنقیدکانشانہ بنایا۔مظاہرین نے وزیراعظم ،وزیراعلی اورگورنرسے گذارش کی کہ گوجربکروالوں کوہراساں کرنے کانوٹس لیاجائے اورانہیں بہترسہولیات مہیاکرانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔اس دوران پریس کانفرنس میں پروفیسرجی آرتھاپا، ٹی سی باوریہ ،منوج کمار ، مدن بنالیہ ، ایم آربنگوترہ، مہندربھگت ،نزاکت کھٹانہ، رفاقت چوہدری ، راج کماربھگت، وجے بھگت، سچن بھگت ،بہادرلال اورست پال ،نریندردت ودیگران بھی موجودتھے۔