ریاسی //ضلع ہیڈکوارٹرسے لگ بھگ 30 کلومیٹر دور پنچایت بھبھرکنڈرہ گوجربستی اپرپئی کے مقام پرآتشزدگی کی ایک واردات میں ایک غریب کنبے کی 60 کنال اراضی پرمشتمل فصل کوآگ لگنے سے پوری گندم جل کرراکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گوجربستی اپرپئی کے مقام پرایک غریب عورت غلام فاطمہ زوجہ میرحسین کی گندم کوآگ لگنے سے آگ لگ گئی جوکہ ٹریکٹرسے چنگاری نکل کر گندم پرپڑی اوراس غریب عورت کی گندم پوری طرح ختم ہوگئی ۔متعلقہ سرپنچ بودھراج نے کہاکہ آگ اس طرح پھیل گئی ۔ سینکڑوں میں گندم جل کرراکھ بن گئی ۔لہذا ضلع انتظامیہ ریاسی سے پرزوراپیل کی ہے کہ اس غریب لاچارعورت کومعاوضہ دیاجائے تاکہ دودوت کی روٹی سے اپنااوربچوں کاپیٹ پال سکے ۔