کنگن/غلام نبی رینہ / کنگن میں7سالہ کمسن بچی گر کر لقمہ اجل بن گئی ۔اطلاعات کے مطابق ضلع گاندربل کے گنہ ون علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک ۷ سالہ بچی علیمہ شبیر دختر شبیر احمد رینہ سلیب پر کھیل رہی تھی کہ اس دوران مذکورہ بچی کاپیر اچانک پھسل گیا اور وہ سلیب سے گر کر شدید طور پر زخمی ہوگئی اگر چہ اسے فوری طور پر کنگن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویش ناک قرار دیکر اسے صورہ میڈیل انسٹچوٹ منتقل کیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔