کنگن//گنہ ون کنگن میں جموں کشمیر بنک کا اے ٹی ایم خراب ہونے کے باعث مقامی آبادی اور تجارت پیشہ سے وابستہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ منظور احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ گنہ ون کنگن میں قائم جموں کشمیر بنک کا اے ٹی ایم گذشتہ دس روز سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر بنک اے ٹی ایم کو ٹھیک کرانے کے لئے اقدامات نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے چیئرمین جموں کشمیر بنک سے مطالبہ کیا کہ اے ٹی ایم کو جلد ٹھیک کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔