جموں//گنگیال پولیس نے ایک نامی بدمعاش کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے اس کے قبضہ سے ایک غیر لائسنس یافتہ پستول اور اس کی گولیاں وغیرہ بھی برآمد ہوئیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنجیو کمار عرف رپو ولد ملکھراج باڑی براہمناں کو کنجوانی میں لگائے گئے ناکہ پر اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ پیدل ہی ستواری کی جانب جا رہاتھا۔ ایس ڈی پی او رفیق منہاس کی نگرانی اور ایس ایچ او گنگیال انسپکٹر اعجاز وانی کی قیادت میں پولیس نے اسے رکنے کے لئے کہا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے جانے نہیں دیا اور تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے ایک پستول اور اس کی تین گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے خلاف متعدد معاملات درج ہیں اور اس پر پی ایس اے بھی نافذ کیا گیا تھا تاہم عدالت نے 9ماہ کے بعد ہی ایکٹ رد کر دیا تھا۔ توقع کی جاتی ہے کہ رپوکی گرفتاری سے متعدد معاملات حل کر لئے جائیں گے۔