گنگیال میں میڈیکل کیمپ

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//76ٹالین سی آر پی ایف نے جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کے اشتراک سے، آئی جی جموں سیکٹر اور ڈی آئی جی رینج جموں کی رہنمائی میں ماڈل ٹاؤن گرودوارہ صاحب، گنگیال، جموں میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔میڈیکل کیمپ میں 02میڈیکل آفیسر یعنی ڈاکٹر امیت کمار (ایم ڈی اینستھیزیا)، ڈاکٹر شازیہ زرگر (ایم ڈی گائنی) گورنمنٹ راجیو گاندھی ہسپتال اور ایل آر پی یو، گنگیال جموں اور 76 بٹالین سی آر پی ایف کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایس سومیا نے تقریباً 352 شہریوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ایس پرمجیت سنگھ جوش، پردھان گرودوارہ نے سوک ایکشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرکمانڈنٹ 76بٹالین نے علاقے کے تمام لوگوں سے باقاعدگی سے جسمانی ورزش کرکے فٹ رہنے کی اپیل کی اور انہیں صحت مند طرز زندگی اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بیدار کیا۔

Share This Article