کنگن// بمنہ سرینگر کے اُس لاپتہ نوجوان کی تلاش بدھ چوتھے روز بھی جاری رہی جو سیر و تفریح کے دوران گنگہ بل گاندربل میں لاپتہ ہوگیا۔
مذکورہ نوجوان اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ (ٹریکنگ)سیروتفریح کے لئے ناراناگ گنگہ بل آیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جب وہ گنگہ بل سے واپس گھروں کی طرف لوٹ رہے تھے تو پی ایچ ڈی سکالر بلال احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن ابراہیم کالونی بمنہ اچانک لاپتہ ہوگیا ۔
مذکورہ نوجوان کی تلاش فوری طور پرشروع کر دی گئی جو ہنوز جاری ہے۔
لاپتہ نوجوان کے ایک رشتہ دار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج چوتھے روز بھی تلاش جاری رہی لیکن ابھی تک اس کاکوئی اتہ پتہ نہیں ملا ہے۔