سانبہ//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے سرور اڈہ میں کچھ بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلاکر پلو پولیو ٹیکہ کاری پروگرام کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کئی ہمسایہ ممالک میں پولیس کے معاملے سامنے آنے کے تناظر میں اس مہم کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کچھ نئے ٹیکے متعارف کئے ہیں اور کوششیں کی جارہی ہیں کہ یہ ٹیکے عام لوگوں کو دستیاب کرائے جائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں، غیر سیاسی تنظیموں اور روٹری کلب کے اُس تعاون کی سراہنا کی جو وہ مُلک سے پولیو کا خاتمہ کرنے کے لئے دے رہے ہیں۔