سانبہ //صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے آج بی بی آئی اے بھون بڑی برہمناں میں بڑی براہمناں انڈسٹریل ایسوسی ایشن کلب کا افتتاح کیا ۔ اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر انڈسٹریز ، منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو اور ایس ایس پی سانبہ بھی تھے ۔ اس موقعے پر بولتے ہوئے وزیر نے کہا کہ کلب میں ریسٹورنٹ ، پارٹی ہال اور ہیلتھ کلب سمیت تفریح کی فیگر سہولیات اس کے ممبران کیلئے دستیاب ہوں گی ۔ صنعتکاروں کی مانگوں کے جواب میں انہوں نے یقین دلایا کہ بڑی براہمناں انڈسٹریل مرکز کی 35 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے کلب کے قیام کیلئے متعلقہ محکمے کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے مرحلے پر 90 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔