جموں// صنعت وحرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے سانبہ ضلع میں وجے پور کے نزدیک دوارکا پوری مندر میں منعقدہ ہنو مان جینتی تقریبات میں شرکت کی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس جگہ کی مذہبی اہمیت کی وجہ سے کافی پہچان ہے کیوں کہ دریا دیوکا سدھ مہا دیو اور اودہمپور سے گذرتے ہوئے پرمنڈل پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقام کو سیاحتی درجہ دیا جائے گا۔ وزیر نے اس کی ترقی کے لئے ایک لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ہنو مان جینتی بھگوان ہنو مان کی پیدائش کے طور پر منائی جاتی ہے۔ مندر میں بھاری تعداد میں شردھالؤں نے حاضری دی۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے لوگوں کو مبارک باد دی۔