Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

گنگا میں ڈوب رہے 6کانوڑیوں کی جان بچائی گئی | ایس ڈی آر ایف اہلکارہر سال 50کانوڑیوں کوبچاتے ہیں

Towseef
Last updated: July 24, 2024 9:27 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

لکھنو//کانوڑیوں کی بڑی تعداد گنگا کا پانی لینے کیلئے ہری دوار پہنچ رہی ہے مگر طغیانی کی وجہ سے بہت کانوڑئے گنگا کی تیز لہروں میں بھی پھنس جارہے ہیں۔ ان میں سے کچھ تو ڈوبنے بھی لگتے ہیں۔ ایسے کانوڑیوں کی جان بچاتے ہیں عاشق علی جو ایس ڈی آر ایف کے ہیڈ کانسٹبل ہیں۔ عاشق علی اور ان کی ٹیم گنگا میں ڈوبنے والے 6 کانوڑیوں کی اب تک جان بچا چکی ہے۔ انہیں کانوڑیوں میں سے ایک 21 سالہ مونو سنگھ بھی ہے جو 23 جولائی کو گنگا کی تیز لہروں میں پھنس گیا، جس کے بعد عاشق علی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گنگا میں چھلانگ لگاکر اس کی جان بچائی۔خبروں کے مطابق منگل (23 جولائی) کو کانگڑا گھاٹ پر کانوڑ یاترا کے دوران فرید آباد کے پیر بابا محلہ کا رہنے والا ایک 21 سالہ نوجوان مونو سنگھ گنگا کی تیز لہروں میں پھنس گیا اور ڈوبنے لگا۔ گھاٹ پر تعینات ایس ڈی آر ایف کے ہیڈکانسٹبل عاشق علی کی نظر جیسے ہی ڈوبتے ہوئے مونوسنگھ پر پڑی، وہ وقت ضائع کیے بغیر گنگا میں کود گئے اور مونو سنگھ کے پاس پہنچ کر اس کی جان بچائی۔
عاشق علی کی اس بہادری کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عاشق علی نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ وہ کانگڑا گھاٹ پر معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے کہ انہوں نے مونو کو دیکھا جو تیر کر گنگا نندی کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن وہ درمیان میں ہی تھک کرلہروں میں پھنس گیا۔ جس کے بعد اسے بچانے کے لیے میں نے گنگا ندی میں چھلانگ لگا دی۔ عاشق علی نے کہا کہ یہ ان کا کام ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم برسوں سے یہ کام کر رہی ہے۔ وہ ہر سال تقریباً 40-50 کانوڑیوں کی جان بچاتے ہے۔ عاشق علی نے بتایا کہ اس کے لیے ہمیں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔یہی نہیں بلکہ کانوڑ یاترا شروع ہونے کے بعد سے اب تک عاشق علی اور ان کی ٹیم نے دیگر 5 کانوڑیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ ان میں سے ایک کانوڑ 21 سالہ سندیپ سنگھ ہے گورکھپور کا رہنے والا ہے۔ وہ گنگا ندی کے تیزبہاو? میں آگیا اور ڈوبنے لگا۔ عاشق علی اور ان کی ٹیم نے گنگا ندی میں چھلانگ لگا کر سندیپ سنگھ کی جان بچائی۔ دوسرا واقعہ 21 سالہ گووند سنگھ کا ہے۔ یہ کانگڑا گھاٹ پر گنگا ندی میں ڈوبنے لگا، اسی طرح 17 سالہ کرن اور 15 سالہ انکت ہے جن کی عاشق علی اور ان کی ٹیم نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جان بچائی۔ کانگڑا گھاٹ پر تعینات ایس ڈی آر ایف کی ٹیم میں کانسٹیبل شیوم سنگھ، کانسٹیبل رجت تومر اور کانسٹیبل انیل کوٹیال شامل ہیں اور عاشق علی اس پوری ٹیم کے سربراہ ہیں۔

روڑکی میں کانوڑ یاتریوں کا ہنگامہ | ای رکشہ ڈرائیور کی پٹائی اور توڑ پھوڑ

عظمیٰ نیوز ڈیسک

ہری دوار// کانوڑ یاترا شروع ہو چکی ہے اور مظفر نگر کے بعد اتراکھنڈ کے روڑکی میں کانوڑ یاتریوں کا ہنگامہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہاں کانوڑ یاتریوں نے ای رکشہ ڈرائیور کو بری طرح زدوکوب کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے لاٹھیوں سے ای رکشہ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس دوران پولیس یاتریوں کو سمجھاتی نظر آئی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔ زخمی ای رکشہ ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ہریدوار کے ایس ایس پی پرمیندر سنگھ ڈوبھال نے اس معاملے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگلور کوتوالی علاقہ لبرہیڑی میں ایک کانوڑ یاتری کو ای رکشہ کی ٹکر لگ گئی تھی، جس میں نہ تو یاتری زخمی ہوا اور نہ ہی کانوڑ کو نقصان پہنچا۔ اس کے باوجود کانوڑ یاتری نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ای رکشہ ڈرائیور کی پٹائی کی اور ای رکشہ میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کانوڑ یاتریوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔قبل ازیں، مظفر نگر میں بھی کانوڑ یاتریوں کا ہنگامہ دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے کار ڈرائیور کو بری طرح زدوکوب کیا۔ مشتعل یاتریوں نے کار کے شیشے توڑ دئے اور اس کی چھت کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس اہلکاروں کے روکنے کے باوجود کانوڑ یاتری نہیں رکے اور ہنگامہ کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق کار کی ٹکر لگ جانے سے کانوڑ کو نقصان پہنچا تھا، جس کے بعد کانوڑ یاتری مشتعل ہو گئے تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?