کنگن// گنڈ کنگن میں اے ٹی ایم اکثر بیکار رہنے کے نتیجے میں صارفین کوز بردست مشکلات کا سامنا ہے ۔ گنڈکنگن میں جموں کشمیربنک کی طرف سے قائم کیا گیا اے ٹی ایم اکثر بیکار رہتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ فیاض احمد گنائی نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اے ٹی ایم بیکار رہنے کی وجہ سے یہاں آنے والے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ادھر منی گام کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ منی گام میں قائم اے ٹی ایم بجلی کی عدم دستیابی کے باعث اکثر بیکار رہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی نہ ہونے کی صورت میںاے ٹی ایم کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو پریشان ہونا پڑتا ہے ۔انہوں نے جموں کشمیر بنک حکام سے مطالبہ کیا کہ اے ٹی ایم کو دن بھر چالو رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔