Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

گنڈ کنگن میںپولیس عملہ پر فوجیوں کی یلغار،دو افسران سمیت8زخمی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
کنگن // پولیس سٹیشن گنڈ کنگن میں تعینات پولیس عملے پر فوج قیامت کی طرح ٹوٹ پڑی جس کے نتیجے میں آیک آفیسر کی موجودگی میں انکی ہڈی پسلی توڑ دی گئی جس کے باعث پولیس کے 8اہلکاروں کو ٹوٹی ہڈیوں اور خون میں لت پت جسم کیساتھ اسپتال میں داخل کیا گیا۔پولیس نے فوج کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات 11بجے کے قریب سادہ لباس میں ملبوس 24 آ رآ ر سے وابستہ اہلکار امرناتھ یاترا سے واپس لوٹنے کے بعدچار سومو گاڑیوں میں سوار ہو نے کے بعد سونہ مرگ پہنچے جہاں پر یا ترا ڈیوٹی دینے والے پولیس کی ایک ناکہ پارٹی نے ان سے کہا کہ شام کے وقت کسی بھی یاتری گاڑی کو سر ینگر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا انہیں سونہ مرگ میں ہی رات کیلئے ٹھہرنا پڑے گا ۔ فوجی ا ہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کے بجائے پولیس ہدایات کی پرواہ نہیں کی اور آ گے نکل گئے۔اس موقعہ پر پولیس ناکہ پارٹی نے کنٹرول روم گاندربل کو مطلع کیا کہ چار پرائیویٹ گاڑیوں میں یاتری پولیس ہدایات کی برعکس گنڈ کنگن کی طرف جارہے ہیں ۔ پی سی آ ر کی نوٹس میں معاملہ آ نے کے ساتھ ہی گنڈ پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی گئی ۔ سو مو گاڑ یوں میں سوار فوجی اہلکار جب گنڈ پہنچے تو پولیس نے ناکہ لگایا تھا جہاں گاڑیوں کو روکا گیااور انہیںآ گے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس موقعہ پر فوجی اہلکار طیش میں آ گئے اور انہوںنے سومو گا ڑیوں سے نیچے اترکر اند ھا د ھند طریقے سے وہاں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو پیٹنا شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق فوجی اہلکار وں نے وحشیا نہ طریقہ سے پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میںایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرغلام رسول سمیت2 اہلکاروں کوشدید چوٹیں آئیں۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سجاد احمد کھانڈ ے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جب سادہ لباس میں ملبوس فوجی اہلکاروں نے ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو پیٹنا شروع کیا تو ان کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب سادہ لباس میں ملبوس فوجی اہلکاروں کو پولیس سٹیشن کے اندر لایا گیا تو کچھ ہی دیر بعد فوجی اہلکاروں نے نزدیکی فوجی کیمپوں کو مطلع کیا جس کے ساتھ ہی گنڈ اورسرفرا ئو فوجی کیمپوں سے مزید کمک طلب کر جا ئے واردات پر پہنچی اور ایک کیپٹن کی قیادت میں وہ قیامت بن کر تھانہ میں گھس گئے۔ ایس ایچ اوکے مطابق فوجی اہلکاروںنے تھانے میں موجود قیمتی سامان اور الیکٹرنک اشیاء کی توڑ پھوڑ کی جن میں ایک لیپ ٹاپ اور ایل سی ڈی شامل ہیں اور دیگر چیزوں کا بھی تہس نہس کیا۔ ایس ایچ ائو کے مطابق فوجی ہلکار نے تھانہ کی ایک گاڑی JK01X۔8354 کے ٹا ئر پھاڑ ڈالے جبکہ یاترا ڈیوٹی کے لئے تعینات کی گئی ایک اسکار پیو زیر نمبر JK01M/8421 کے شیشے بھی چکنا چور کئے ۔اس موقعہ پر مزید5اہلکاروں کا شدید زروکوب کر کے انہیں انتہائی حد تک زخمی کردیا گیا۔فوج کی اس کارروائی میں جو پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے ان میںاے آیس آ ئی بشیر احمد بیلٹ نمبر 558/GBL ، ا ے ایس آ ئی غلام رسول بیلٹ نمبر26/TR، ہیڈکانسٹیبل عبدالحمیدبیلٹ نمبر 1166/GBL، کا نسٹیبل عبدالرشیدبیلٹ نمبر633/GBL، کانسٹیبل شکور احمدبیلٹ نمبرGBL 1240/،کا نسٹیبل محمد اسلم بیلٹ نمبر1259/GBL ،کانسٹیبل الطاف حسین بیلٹ نمبر 629/GBL اور کانسٹیبل ظہور احمد بیلٹ نمبر 1257/GBLشامل ہیں۔ان سبھی زخمی اہلکاروں کو گنڈ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج و معالجہ کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی گاندربل شیو دیپ سنگھ پولیس سٹیشن گنڈ پہنچے اور حقائق جاننے کے بعد مذکورہ فوجی اہلکاروں کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سنیچرکو انہوں نے فوج کے کئی اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی جس میں فوج نے اس سلسلے میں کوٹ آف انکوائری  کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایس ایس پی کے مطابق اس واقعے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔واقعہ کو لیکر پولیس کی طرف سے جو بیان جاری کیا گیا، اس کے مطابق گنڈ اور سرفرائو میں تعینات کیپٹن شکلا کی قیادت میں24آر آر کے اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن گنڈ میں توڑ پھوڑ کے دوران وہاں موجود سامان کے ساتھ ساتھ پولیس ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں کا زدکوب کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ پونی اسٹینڈ سونہ مرگ کے نزدیک یاترا سے لوٹ رہے اہلکاروں کو روکے جانے کے بعد پیش آیا۔بعد میں اہلکاروں کو گنڈ کے نزدیک دوبارہ روکا گیا تو انہوں نے اے ایس آئی غلام رسول کے ساتھ مارپیٹ کی ۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنڈ میں فوج کے خلاف ایف آئی آر18/2017زیر دفعات147,148,307,323,332,353,427اور120Bآر پی سی کے تحت درج کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس اسٹیشن سونہ مرگ میں بھی فوج کے خلاف ایک علیحدہ ایف آئی آر زیر نمبر9/2017درج کی گئی ہے جس میں پولیس ناکے سے زبردستی بھاگنے والی گاڑیوں کے نمبرات بھی شامل ہیں۔ پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے اس معاملے کے تعلق سے سرینگر میں قائم فوج کی15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ سے بات چیت کی ہے اور انہیں اس ضمن میں ضروری کارروائی کا یقین دلایا گیا ہے۔آئی جی کشمیر منیر احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے بھی اس سلسلے میں فوجی حکام سے بات چیت کی ہے اور فوج واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کررہی ہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
برصغیر
راجوری میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، اسکولوں کو بندرکھنے کا اعلان
پیر پنچال
ہوٹل سونمرگ گلیشیر کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز احمد وانی کو صدمہ ،والدہ انتقال کر گئیں 
تازہ ترین
کلائی کے مقام پر بھاری پسی گرآنے کے باعث جموں پونچھ شاہراہ بند
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ معاملات|| پارلیمنٹ کا پہلا دن ہنگامہ کی نذر اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج کے بعد حکومت بحث کرانے پر متفق

July 21, 2025
صفحہ اول

مقررہ ہدف 100فیصدحاصل ۔22منٹ میں دہشت گردی ٹھکانے تباہ:مودی

July 21, 2025
صفحہ اول

نائب صدر جگدیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

جگدیپ دھنکھڑ خرابئ صحت کے باعث نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?