کنگن// سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن کی ہدایت پر نائب تحصیلدار گنڈ محمد یوسف لون نے تحصیل گنڈ کے کلن اور ریول میں چار سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران ان سکولوں میں8 اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا گیا جس کے بعد ایس ڈی ایم کنگن نے ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے چیف ایجو کیشن آفیسر گاندربل کو ایک آڈر جاری کیا ۔ کشمیر عظمیٰ کو تفصیلات دیتے ہوئے نائب تحصیلدار گنڈ محمد یوسف لون نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین نے ایک شکایت درج کی تھی کہ اساتذ ہ وقت پر ڈیوٹی نہیں پہنچتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی ایم کنگن نے تحصیلدار گنڈ کو اس بارے میں آگاہ کیا کہ ان سکولوں میں تعینات اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے کاروائی عمل میں لائی جائے جس کے بعد جمعہ کو نائب تحصیلدار گنڈ محمد یوسف لون نے گورنمنٹ پرائمری سکول بٹہ پورہ کلن ،گورمنٹ ہائی سکول کلن، گورنمنٹ مڈل سکول ریول ،گورمنٹ پرائمری سکول مڈ پورہ کلن کا اچانک دورہ کیا اور ان سکولوں میں 8 اساتذہ کو غیر حاضر پایاگیا ۔نائب تحصیلدار کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول بٹہ پورہ اس وقت تالا بند تھا جب وہ وہاں پہنچے جس کے بعد انہوں نے اس بارے میں ایس ڈی ایم کنگن کو ایک رپورٹ پیش کی ۔