کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر گنڈ علاقے میں منگل کو اس وقت افراد تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب لداخ کی طرف جارہی ایک مال بردار گاڑی ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک کریانے کے دکان کے ساتھ ٹکرائی۔
اس واقعہ میں دکاندار سمیت چار افراد معجزاتی طور پر بچ گئے جبکہ دکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کے دکان سے ٹکرانے کے نتیجے میں دکان میں موجود کریانہ کا سامان تہس نہس ہوگیا ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے گاڑی دکان کے ساتھ جا ٹکرائی۔