کنگن / /گنڈ میں اے ٹی ایم خراب رہنے کی وجہ سے صارفین کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جسے ٹھیک کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔بشیر احمد نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جموں کشمیر بنک برانچ گنڈ میں اے ٹی ایم گذشتہ چھ روز سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو پیسے نکالنے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔صارفین نے بینک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایم کو ٹھیک کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ صارفین کو مزید دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔