غلام نبی رینہ
کنگن// گاندربل کے بلاک گنڈ کنگن میں دیہی ترقی محکمے کی طرف سے لوگوں کے گھروں اور ہوٹلوں ریسٹورنٹوں سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے مہیا گاڑی ایک ماہ سے غائب ہے، جس کی وجہ سے گھروں ،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں کاکوڑاکرکٹ لوگ سڑکوں پر ڈالنے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ دیہی ترقی محکمہ کو کوڑا کرکٹ لیجانے اور سہولیات بہم رکھنے کے لئے باضابطہ طور پر فیس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ادارے کی گاڑی ایک ماہ سے غائب ہے جس وجہ سے لوگ کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھینکنے کے لئے مجبورہے جس سے ماحولیات پر اثر پڑتا ہے۔