Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

گندھاری آتشزدگی متاثرین کیلئے راحت روانہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 3, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
کشتواڑ//تحصیل پاڈر کے گندھاری گائوں میں گزشتہ روز آتشزدگی میں ہوئے نقصان پر جہاں متعدد سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو راحت رسانی کا کام بھی جنگی سطح پر شروع کر دیا گیا ہے ۔اظہار افسوس کرنے والوں میں مقامی ممبران قانون سازیہ فردوس ٹاک ایم ایل سی، جی ایم سروڑی ایم ایل اے اندروال اور نیشنل کانفرنس کے سجاد کچلو ایم ایل سی شامل ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ روز خبر دی جا چکی ہے کہ تحصیل پاڈر کے گاندھری کے قریب کھجرونی گائوں میں آتشزدگی کی ایک پر اسرار واردات میں 20رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا ، ان میں سے 18مکان کو جزوی جب کہ 2مکانات پوری طرح جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ سوم ناتھ اور امر چند کے مکانات پوری طرح خاکستر ہو چکے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے ٹرکوں میں بنیادی ضروریات زندگی کا مال و اسباب بدھ کی صبح روانہ کیا ، یہ سامان100کلو میٹر دور تک گاڑیوں اور خچروں پر متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ سرکار ی ذرائع نے بتایا کہ بھیجے گئے ریلیف میں 200کمبل،18رضائیاں،18ٹینٹ،1بنڈل فیبریکیشن،18سولر لائٹ اور برتنوں کے 12سیٹ شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان ، ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر اورایگزیکٹو سیکرٹری ریڈ کراس اصغر شیخ کے علاوہ دیگر افسران نے راحت کا سامان ارسال کیا۔ پی ڈی پی لیڈر فردوس احمد ٹاک ایم ایل سی نے گزشتہ روز پاڈر کے ایک گائوں میں آتشزدگی سے مکانات کے جلنے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پریس ریلیز میں ٹاک نے کہا ہے کہ اس وقت جب کہ موسم سرما سر پر ہے ، لوگوں کے مکانات کا جلنا انتہائی بد قسمت آمیز ہے ۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی باز آبادکاری اور انہیں عبوری راحت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔  پاڈرکے گندھاری میں پیش آئے آگ کے واقعے پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اوررکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے ریاستی سرکارسے پرانے ضلع ڈوڈہ میں اچھی طرح سے لیس فائر سروس سٹیشن قائم کرنے کی مانگ کی ہے۔واضح رہے کہ کاچرونی گاندھری میں آگ کے ایک المناک واقعے میں قریب20رہائشی راکھ ہوئے جس میں بھاری مالی نقصان ہواہے ساتھ ہی مال مویشی بھاری تعدادمیں جان بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق یہ ایک دورافتادہ علاقہ ہے جوگلاب گڑھ پاڈرسے60کلومیٹرکی دوری پرواقع ہے جہاں بدھ طبقہ کی آبادی ہے۔غلام محمد سروڑی نے متاثرہ کنبوں کیساتھ اِظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے انتظامیہ کوہدایت دی کہ وہ انہیں ہرممکن اورفوری امدادفراہم کریں۔سروڑی نے ریاستی حکومت سے پورے خطہ چناب میں تحصیل سطح پراچھی طرح سے تمام تربنیادی ڈھانچے سے لیس فائر سروس سٹیشن قائم کرنے کی مانگ کی تاکہ اس طرح کے ناخوشگوارواقعات پیش آتے ہی جانی ومالی نقصانات کوکم کیاجاسکے۔اُنہوں نے مزیدکہاکہ ایسے سٹیشن بلاک سطح پرقائم ہونے چاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں میں ٹھاٹھری، کیشوان، چھاترو،مغل میدان، بونجواہ، واڑون، مڑواہ،دچھن، پاڈر، ناگسنی، درابشالہ،بھلیسہ ودیگرمقامات پرآگ کے بڑے سانحات رونماہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ایسے واقعات نے فائر سروس محکمہ کی کارکردگی وحالات سے نپٹنے کی صلاحیتوں وتیاریوں پرسوالیہ نشان لگادیاہے۔سروڑی نے حکومت سے مانگ کی کہ وہ ٹھاٹھری، بونجواہ، چھاترو،سرتھل، درابشالہ، ٹھاکرائی، کاہراہ بھلیسہ ،واڑون، ناگسینی قصبوں میں فوری طورپرفائر سٹیشن کھولنے کے اقدامات اُٹھائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

خطہ چناب

ممبر اسمبلی کا مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح | سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں

May 14, 2025
خطہ چناب

رام بن سے 33عازمین حج جھنڈی دکھا کر روانہ

May 14, 2025
خطہ چناب

نیشنل کانفرنس کا جنگ بندی کا خیر مقدم | دونوں ممالک کو دیرپا امن کیلئے بنیادی مسئلے کو حل کرنا چاہئے:سجاد شاہین

May 14, 2025
خطہ چناب

گندوہ میں سکوٹی حادثہ، دو نوجوان شدید زخمی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?