ڈوڈہ/محمد اسحق عارف/تحصیل گندو کے گواڑی بازار میں پولیس نے ایک شخص کے قبضہ سے500گرام ہیروئین ضبط کی ہے۔پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ با وثوق ذرائع سے ملی ایک اطلاع پر ایس ایچ او گندو کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے مقامی مجسٹریٹ اور انچارج پولیس پوسٹ چنگا کے ہمراہ بس اسٹینڈ گواڑی میں امتیاز حسین ولدِ نظام دین میر کی ہارڈ ویئر دُکان پر اچانک چھاپہ مارکر 500گرام ہیروئین کا ایک پیکٹ برآمد کیا۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ گندو میںFIR No.121/2016 U/S 8/21 NDPS Act کے تحت معاملہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اوراُس سے مزید پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔